Saturday, November 18, 2023

یہودی مذہب شاید دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں خدا پر اعتراض اور اس سے شکوہ و شکایت کو کئی حلقوں میں سرے سے معیوب ہی نہیں سمجھا گیا

 یہودی مذہب شاید دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں خدا پر اعتراض اور اس سے شکوہ و شکایت کو کئی حلقوں میں سرے سے معیوب ہی نہیں سمجھا گیا بلکہ الٹا کچھ مقامات پر پسندیدہ سمجھا گیا۔ کتابوں ایسے بھی واقعات ملتے کہ خدا سے بحث کرکے کوئی جیت گیا۔اخنائی کے تندور(Oven of Akhnai) کا واقعہ مشہورہے۔

ان کی کتاب میں خدا سے کہلوایا  گیا ہے:

"وہ بھلے سے مجھے چھوڑ دیں میں درگزر کردوں گا مگر میری تورات  کی پیروی ان کو کرنی ہوگی کیونکہ اگر انہوں نے مجھے چھوڑ دیا مگر میری تورات پر قائم رہے توعنقریب اس کے قریب جانا ان کو میرے بھی قریب کردے گا۔"

تصویر والی کتاب اس موضوع پر ایک لاجواب علمی و تحقیقی کتاب ہے۔قرآن بھی اہلِ کتاب کے اس رویے کی جانب کچھ مقامات پر متوجہ کرتا ہے اور تنبیہ کرتا ہے۔


سید عکاشہ





2 comments:

  1. مطلب نطشے طبیعت اذہان کو اس بات پر اترانا نہیں چاہیے کہ صرف وہ ہی Confrontation کا حق رکھتے ہیں ۔۔ یا جسطرح بعض لوگوں کے ہاں یہ سارے isms مذہب کے پیدا کردہ بچے ہیں تو یہ بھی ایک طریقے سے مذہب میں موجود ہے, یہ confrontation

    ReplyDelete
  2. Sultan Mahmood
    (1) شُکریہ! بہت اچھّی کتاب ہے۔ ہماری نظر سے گزر چکی ہے اور اِس پر Matthew Goldstone کا تبصرہ بھی جو AJS Review, #1, 41, pages 245-247, 2017 apr 24 میں شائع ہؤا۔
    (2) ہمارے ہاں بھی ڈاکٹر سَر محمد اقبال نے اِسی موضوع پر ”شکوہ“ لکھا، مگر فتوے لگنے کے بعد جان چھُڑانے کے لئے ”جوابِ شکوہ“ بھی لکھنا پڑ گیا۔
    (3) یہودیوں کی ”تناک“ (תנךְ) میں (جسے مسیحی حضرات ”عہدِ عتیق“ کے نام سے جانتے ہیں) پورا ایک صحیفہ حضرتِ ایوبؑ کے نام سے ہے جس میں بڑی دلیری سے خدا سے بھر پور شکوہ کیا گیا ہے۔ (صرف پہلے دو رکوع جو پس منظر کے طور پر ہیں اور آخری رکوع کا دوسرا حصہ جو اختتامی ہے، نثر میں ہیں۔ باقی سب کچھ بہترین عبرانی نظم میں ہے۔ اِس عبرانی صحیفے میں کچھ عربی کے الفاظ بھی پائے جاتے ہیں۔)

    ReplyDelete

یہودی مذہب شاید دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں خدا پر اعتراض اور اس سے شکوہ و شکایت کو کئی حلقوں میں سرے سے معیوب ہی نہیں سمجھا گیا

 یہودی مذہب شاید دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں خدا پر اعتراض اور اس سے شکوہ و شکایت کو کئی حلقوں میں سرے سے معیوب ہی نہیں سمجھا گیا بلکہ الٹا ...